7 فروری، 2025، 6:30 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85743577
T T
0 Persons

لیبلز

سید عباس عراقچی کی ویٹیکن کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فونی گفتگو

تہران/ ارنا- وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے جمعے کے روز ویٹیکن کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ویٹیکن کے وزیر خارجہ آرچ بشپ ریچرڈ گالاگر سے علاقے اور بین الاقوامی حالات اور دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی۔

سید عباس عراقچی نے ایران اور ویٹیکن کے دوستانہ تاریخی تعلقات کا ذکر کیا اور بین الادیان گفتگو اور مذاکرات پر زور دیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایسی گفتگو کا نتیجہ مختلف ادیان اور مذاہب کے بارے میں آگہی میں اضافے اور امن و انصاف کے فروغ کی شکل میں سامنے آئے گا جو کہ ابراہیمی ادیان کی تعلیمات کے عین مطابق ہے۔

اس موقع پر صدر اسقف گالاگر نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے لیے اسلامی جہموریہ ایران کے تعمیری موقف کی قدردانی کی اور پوری دنیا میں امن و استحکام کے لیے تمام انسانوں کی ذمہ داری پر زور دیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .