ہرقسم کی جبری بے دخلی قومی تصفیہ ہوسکتی ہے: غزہ کے بارے میں ٹرمپ کے منصوبے پر اقوام متحدہ کا ردعمل

 نیویارک- ارنا- اقوام متحدہ کے ترجمان نے غزہ کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے منصوبے پر ردعمل میں کہا ہے کہ غزہ کے عوام کی  جبری نقل مکانی قومی تصفیہ کی مصداق ہوگی

 ارنا  کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے  نیویارک کے مقام وقت کے مطابق بدھ کو اس سوال کے جواب میں کہ کیا سیکریٹری جنرل یہ سمجھتے ہیں کہ غزہ پر کنٹرول کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کا منصوبہ قومی تصفیہ ہے، کہا کہ عوام کو مہاجرت پر مجبور کرنا  قومی تصفیے کا مصداق ہوسکتا ہے۔

 اسٹیفن دوجاریک نے اس سوال کے جواب میں کہ کیا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل  ٹرمپ سے ان کے منصوبے کے بارے میں گفتگو کریں گے کہا کہ ابھی اس بارے ميں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

  اقوام متحدہ کے ترجمان نے اسی کے ساتھ کہا کہ سیکریٹری جنرل نے آج اردن کے بادشاہ سے علاقے کی صورتحال پرگفتگو کی ہے۔

 اسٹیفن دوجاریک نے کہا کہ غزہ کے بارے میں راہ حل ایسی نہیں ہونی چاہئے کہ مشکلات بدتر ہوجائيں۔

انھوں نے کہا کہ تقریبا پانچ لاکھ فلسطینی شمالی غزہ میں واپس ہوچکے ہیں اور ہم ان کی ضروریات پوری کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

 اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ غزہ ميں اس وقت عوام کے لئے سرچھپانے کی جگہ کی ضرورت ہے۔  

 انھوں نے کہا کہ  غزہ میں مستقل جنگ بندی اور سبھی قیدیوں  کا تبادلہ ضروری ہے۔  

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .