ارنا نے اتوار کی رات پاسداران انقلاب اسلامی کے انفارمیشن سینٹر کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ سپاہ کی ایرو اسپیس فورس نے اپنے سپر ہیوی ڈرون غزہ کی رونمائی کردی۔
سپر ہیوی غزہ ڈرون کے ونگ 22 میٹر کے ہیں اور اس کا وزن تین ہزار 100 کلو گرام ہے ۔
اس ڈرون کی رفتار 350 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور یہ مسلسل 35 گھنٹے تک پرواز کرسکتا ہے۔
سپاہ پاسداران کی ایرو اسپیس فورس کا غزہ ڈرون، 500 کلو وزن اٹھا سکتا ہے، ایک ساتھ 13 بم لے جاسکتا ہے ، اس کی رینچ 1000 کلومیٹر ہے اور اس کا آپریشنل دائرہ 4000 کلومیٹر ہے۔
آپ کا تبصرہ