26 جنوری، 2025، 4:55 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85731292
T T
0 Persons

لیبلز

کا شان کا کاروانسرائے امین الدولہ ایران کے ہندسی فن معماری کا شاہکار

تہران – ارنا- تیمچہ امین الدولہ، کاشان کے تاریخی میانچال بازار میں ایک چھت دار سرائے ہے جس کی تعمیر 1284 ہجری ميں مکمل ہوئی ہے اور ہندسی فن تعمیر کا شاہکار شمار ہوتی ہے۔

 ارنا کے مطابق کاشان کا تاریخی بازار ایران کے اہم ترین اورخوبصورت ترین تاریخی بازاروں ميں شمار ہوتا ہے جو بارھویں صدی ہجری کے اواخر میں زلزلہ سے پوری طرح تباہ ہوگیا تھا ۔ ل  قاجاری بادشاہ فتحلی شاہ اور ناصرالدین شاہ کے دور میں اس کی مرمت اور تعمیر نو عمل میں آئی۔

کا شان کا تیمچہ امین الدولہ ایران کے ہنوسی فن معماری کا شاہکار

   تعمیر نو میں اس میں بہت سی  نئی عمارتیں تعمیر ہوئیں جن میں تیمچہ یا کاروانسرا بھی ہے جو  امین الدولہ نے بنوایا تھا۔

تیمچہ امین الدولہ کاشان کے قابل دید مقاما ت میں شمار ہوتا ہے جو بازار کے مرکز میں، شاہراہ بابا افضل اور کمال الملک اسکوائرکی کراسنگ پر واقع ہے

تیمچہ امین الدولہ جو کاروانسرائے امین الدولہ بھی کہلاتا ہے، شہر کاشان کی، قاجاری دور کی اہم ترین تاریخی عمارتوں میں شمار ہوتی ہے۔ یہ عمارت کاشان کے تاریخی میانچال بازار میں واقع ہے ۔

کا شان کا تیمچہ امین الدولہ ایران کے ہنوسی فن معماری کا شاہکار

یہ عمارت بارھویں صدی ہجری کے اواخر میں زلزلے میں مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھی اور قاجاری دور میں فرخ غفاری الملقب بہ امین الدولہ  نے جو اپنے دور کی معروف شخصیات ميں شمار ہوتے تھے، اس کی تعمیر نو کروائی ۔ تعمیر نو کے وقت کاشان کے تاریخی بازار میں جن عمارتوں کا اضافہ ہوا ان میں یہ عمارت بھی شامل ہے    جو بعد میں  تیمچہ اورکاروانسرائے امین الدولہ کے نام سے مشہور ہوئی ۔

کا شان کا تیمچہ امین الدولہ ایران کے ہنوسی فن معماری کا شاہکار

تیمچہ یا کاروانسرائے امین الدولہ کی تعمیر 1280  ہجری قمری میں شروع ہوئی اور 1284 میں مکمل ہوئی اور اس کے معمار استاد علی مریم کاشانی تھے۔        

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .