ایران کی مسلح افواج دشمنوں کی ہر طرح کی حرکت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں: برّی فوج کے سربراہ

تائیباد/ ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی برّی فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری نے ایران کے شمال مشرق میں ہونے والی فوجی مشقوں کا معائنہ کرتے وقت کہا ہے کہ دشمنوں کی دہشت گردانہ حرکتیں اور جارحیتیں جس سطح کی بھی ہوں، ہماری مسلح افواج اس کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ اس وقت اسلامی جمہوریہ ایران کی برّی فورس کی اینٹی ٹیررزم کی وسیع مشقیں جاری ہیں جس میں فوجیوں کی بڑی تعداد اور جدیدترین ہتھیاروں کو آزمایا گیا ہے جس میں مختلف اینٹی ٹینک میزائل، طویل المسافت ڈرون طیارے اور دقیق مار کرنے والے ڈرون طیارے شامل ہیں۔

بریگیڈیئر جنرل کیومرث حاتمی نے زور دیکر کہا کہ دوست اور ہمسایہ ممالک کے لیے ہمارا پیغام دوستی اور برادری کا ہے جبکہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے، ایران کی مسلح افواج دشمنوں کے خوابوں کو چکنا چور کرنے کے لیے تیار ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .