13 جنوری، 2025، 12:01 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85718761
T T
0 Persons

لیبلز

پاکستانی عدالت نے عمران خان کے خلاف حتمی فیصلہ موخر کر دیا۔

اسلام آباد - ارنا - پاکستان کی احتساب عدالت نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف کرپشن کیس کے حتمی فیصلے کو مزید 4 روز کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔

پاکستان کے قومی ٹیلی ویژن سے پیر کو آئی آر این اے کے مطابق، احتساب عدالت کے جج جسٹس ناصر جاوید رانا آج راولپنڈی سٹی جیل میں سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کے خلاف بدعنوانی کے مقدمے کا حتمی فیصلہ سنانے والے تھے۔

190 ملین پونڈ کرپشن کیس  عمران کے خلاف چلنے والے مقدمات کا حصہ ہے۔

عمران خان الزام ہے کہ انہوں نے بطور وزیر اعظم اپنے دور میں یہ رقم قانونی طریقہ کار پر عمل کیے بغیر ایک امیر پاکستانی تاجر کے فائدے کے لیے حاصل کی اور اس طرح ملکی قوانین کی خلاف ورزی کی۔

عدالت کے جج نے اعلان کیا کہ مقدمے میں مرکزی ملزمان کی عدم موجودگی کے باعث فیصلہ مزید چار دن  کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ یہ تیسرا موقع ہے کہ جب عدالت نے سابق پاکستانی وزیر اعظم کے مالیاتی اسکینڈل کیس کے حتمی فیصلے کو موخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

گزشتہ سال فروری کے وسط میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشرہ بیگم کو اسی کیس میں 14 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، حالانکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے رواں سال مئی کے آخر میں سزا معطل کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

عمران خان اور ان کی جماعت اپنے اور اس جماعت کے دیگر ارکان کے خلاف تمام مقدمات کی نوعیت کو سیاسی سمجھتی ہے اور حکومت پر اپوزیشن سے انتقام لینے کا الزام عائد کرتی ہے۔

عمران خان 2023 سے جیل میں بند ہیں اور انہیں کرپشن سمیت  مختلف مقدمات کا سامنا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .