8 جنوری، 2025، 11:22 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85714778
T T
1 Persons

لیبلز

غزہ، فلسطینی مجاہدوں کے ہاتھوں متعدد صیہونی فوجی ہلاک، 2 ٹینک تباہ

تہران/ ارنا- باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ غزہ میں صیہونی فوجیوں پر بھاری حملے ہوئے ہیں۔

قدس نیوز ایجنسی نے صیہونی ذرائع ابلاغ کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی ہے کہ غزہ پٹی میں غاصب صیہونی فوجیوں پر شدید حملہ ہوا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ 2 اسرائیلی ٹینکوں کو تباہ کردیا گیا ہے اور درجنوں صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صیہونی فوج کے ہیلی کاپٹر سے مقبوضہ بیت المقدس کے "شعاری زدک" ہسپتال میں متعدد زخمیوں کو منتقل کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج ہلاکتوں اور زخمیوں کی صحیح تعداد بتانے سے گریز کر رہی ہے۔ حتی قبرستانوں میں گاڑے جانے والے ہلاک شدہ اسرائیلی فوجیوں اور اعلان شدہ ہلاکتوں کی تعداد کے مابین بڑا فرق پایا جا رہا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .