2 جنوری، 2025، 9:42 AM
Journalist ID: 5480
News ID: 85708064
T T
0 Persons

لیبلز

اسلامی جہاد نے الجزیرہ نیٹ ورک  پر پابندی کی مذمت کی

تہران- ارنا- اسلامی جہاد تحریک نے فلسطین میں الجزیرہ ٹی وی چینل کے دفتر کو بند کرنے کے فلسطینی انتظامیہ کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے موجودہ حساس حالات میں ایک نامناسب اقدام قرار دیا ہے۔

اسلامی جہاد  تحریک نے اعلان کیا ہے کہ  "ایک ایسے وقت میں جب عوام اور فلسطینی کاز کو اپنا درد  اور اپنی تکلیف دنیا تک پہنچانے کے لیے ایک آواز کی ضرورت ہے، سیاسی بہانوں پر مبنی یہ اقدام  کسی بھی صورت میں فلسطین کے مفاد میں نہیں ہے۔ "

اسلامی جہاد  تحریک نے اسی طرح فلسطینی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے اس فیصلے پر نظر ثانی کرے اور الجزیرہ سمیت تمام ان ذرائع ابلاغ کے لئے ہر طرح کی سہولت فراہم کرے جو فلسطینی کاز اور فلسطینی عوام کی حمایت کرتے ہیں۔

اس سے قبل حماس نے بھی ایک بیان جاری کرکے فلسطینی انتظامیہ کے فیصلے کو آزادی اظہار کی خلاف ورزی اور میڈیا کی آزادی کو دبانے کی کوشش قرار دیا تھا۔

فلسطینی انتظامیہ نے بدھ کی رات قطر کے الجزیرہ  ٹی وی چینل کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی ہے  اور اس  کی وجہ "ملکی قوانین اور ضوابط کی خلاف ورزی اور اشتعال انگیز مواد نشر کرنا" بتایا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .