نئے عیسوی سال کے موقع پر صدر مملکت نے عیسائیت کے پیروکار عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کی

تہران/ ارنا- صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے نئے عیسوی سال کے موقع پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں امید ظاہر کی کہ نیا سال ظلم، تشدد، جنگ اور نسل کشی کے خاتمے کا سال ثابت ہو۔

سال کے موقع پر عیسائی ممالک کے صدور کے نام اپنے پیغام میں لکھا کہ جناب عیسی مسیح (ع)، نور و رحمت کے پیغمبر تھے جن کی تعلیمات کا محور تمام پیغمبران الہی کی طرح امن، اخلاق اور ناانصافیوں کے خاتمے پر استوار تھا۔

صدر مملکت نے اپنے پیغام میں نئے عیسوی سال کے موقع پر ظلم، تشدد، جنگ اور نسل کشی کے خاتمے اور دنیا بھر میں قیام امن اور سکون کی امید ظاہر کی۔

صدر مملکت نے ایک الگ پیغام میں ان ممالک کو بھی تہنیت پیش کی جو صرف نئے سال کی شروعات کا جشن مناتے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .