صیہونی چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق، سروے میں شامل صرف 26 فیصد صیہونیوں نے نتن یاہو کی کابینہ کی کارکردگی کو مناسب قرار دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، سروے کے 61 فیصد شرکا نے خود نتن یاہو کی کارکردگی کو بھی برا قرار دیا جبکہ 34 فیصد غاصب آبادکار صیہونی وزیر اعظم سے خوش ہیں۔
اس سروے کے مطابق، اسرائیلیوں کی نظر میں صیہونی وزیر داخلہ سلامتی ایتمار بن گویر اور فائنانس کے وزیر بیزالل اسموتریچ کی حالت بھی نتن یاہو سے بہتر نہیں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ طوفان الاقصی، فلسطینی استقامت کے ہاتھوں صیہونیوں کے قید ہونے، ان کی رہائی کے لیے صیہونی حکومت اور فوج کے وحشیانہ حملوں کی ناکامی کے نتیجے میں نتن یاہو کی کابینہ کی پوزیشن، اسرائیلیوں کے قریب بری طرح کمزور پڑ چکی ہے۔
ادھر نتن یاہو کو یقین ہے کہ جنگ کے خاتمے کی صورت میں، ان کے خلاف مالی بدعنوانیوں کا کیس ایک بار پھر کھل جائے گا، لہذا وہ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کی ہر طرح کی کوششوں کے سامنے رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ