انہوں نے صیہونی ٹیلی ویژن پروگرام کے دوران کہا کہ نتن یاہو کو اس بات کا خوف ہے کہ غزہ کی جنگ ختم ہونے کی صورت میں ان کی حکومت گر جائے گی۔
یائیر لاپید نے کہا کہ غزہ میں سب کچھ کرکے دیکھ لیا، اب جنگ کو بند اور قیدیوں کو واپس لائیں۔
لاپید نے نتن یاہو کو مخاطب کرکے کہا کہ پریس کانفرنسیں کرنے کے بجائے جس سے معاہدے کا امکان ختم ہوتا ہے، اپنے قیدیوں کو واپس لاؤ۔
قابل ذکر ہے کہ غزہ میں قید صیہونیوں کے گھروالے اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ نتن یاہو قیدیوں کو ایک جامع مذاکرات اور معاہدے کے ذریعے واپس لائیں۔ 66 فیصد صیہونیوں نے ایسے معاہدے کو وقت کا تقاضہ قرار دیا ہے۔
آپ کا تبصرہ