پاکستان کی فوج کے ادارہ رابطہ عامہ کے بیان میں آیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے وابستہ دہشت گردوں نے ایک سیکورٹی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا جس کے بعد شدید جھڑپیں شروع ہوئیں۔
یہ واقعہ جنوبی وزیرستان کے مکین ضلعے میں پیش آیا ہے۔
پاکستان کی فوج کے مطابق علاقے میں آپریشن جاری ہے اور ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
پاکستان کی فوج نے ایک اور بیان میں بتایا ہے کہ افغانستان کی مشترکہ سرحد پر بھی 4 دہشت گردوں کو اس وقت ہلاک کیا گیا جب وہ غیرقانونی طریقے سے سرحد پار کرنا چاہتے تھے۔ اس واقعے میں بھی پاکستانی فوج کا ایک اہلکار اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
پاکستان کی فوج کے بیان میں آیا ہے کہ اسلام آباد بارہا افغان انتظامیہ سے سرحدوں کو محفوظ بنانے اور دہشت گروہوں کو اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکنے کی درخواست کرچکا ہے۔
آپ کا تبصرہ