سرمایہ کاری فنڈ کا قیام D8  کے اہداف کے حصول کی جانب ایک موثر قدم ہوگا۔صدر ایران

قاہرہ - ارنا - صدر ایران مسعود پزشکیان نے مشترکہ سرمایہ کاری فنڈ کے قیام کو D8 ممالک کے اہداف کے حصول کی جانب ایک موثر قدم قرار دیا ہے۔

جمعرات کی صبح قاہرہ میں تنظیم کے سیکرٹری جنرل ایساکا عبدالقادر امام سے بات چیت کرتے ہوئے صدر ایران کا کہنا تھا کہ تنظیم کے اہداف حاصل کرنے کے لیے D8 کے رکن ممالک کے درمیان تجارتی تبادلوں کی غرض سے مالیاتی میکانزم کی تشکیل ضروری ہے۔

صدر ایران نے کہا کہ مشترکہ سرمایہ کاری کی غرض سے ڈی 8 گروپ کے ترقیاتی فنڈ کا قیام اس سلسلے میں ایک موثر قدم ہو گا اور ایران اس طرح کے فنڈ کی حمایت کرتا ہے۔

 انہوں نے ڈی کو باہمی تجارتی، ثقافتی، سائنسی اور تکنیکی تعاون کو مضبوط بنانے کا ایک سازگار پلیٹ فارم قرار دیا۔

ڈی 8  کے سیکریٹری جنرل ایساکا عبدالقادر امام نے اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے اس تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان ترجیحی ٹیرف معاہدے کی توثیق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ایرانی تاجر اور سرمایہ کار اس اہم موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائيں گے۔

انہوں نے کہا کہ  ڈی ایٹ کی تقریبا ایک ارب 20 کروڑ آبادی پر مشتمل عظیم منڈی میں ایرانی سرماریہ کاری نہ صرف ایران بلکہ تنظیم کے دیگر ممالک کی معاشی خوشحالی اور ترقی کا باعث بنے گی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .