17 دسمبر، 2024، 3:56 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85692896
T T
0 Persons

لیبلز

شام کے ایک اور حصے پر صیہونی حکومت کا قبضہ

17 دسمبر، 2024، 3:56 PM
News ID: 85692896
شام کے ایک اور حصے پر صیہونی حکومت کا قبضہ

تہران- ارنا- صیہونی حکومت نے شام میں اپنی جارحیت اور غاصبانہ قبضے کا سلسلہ جاری رکھا ہے ۔

ذرائع کے مطابق  غاصب  صیہونی حکومت نے شام میں اپنی جارحیت اور غاصبانہ قبضے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جنوبی شام  "الیرموک" ندی کے راستے  اور "الواحدہ" ڈیم پر قبضہ کر لیا ہے۔

  اسی طرح ذرائع ابلاغ کے مطابق شام میں "بیت جین" کے علاقے میں مزاحمت کی وجہ سے صیہونی فوج  اس علاقے پر قبضہ نہیں کر سکی لیکن صیہونی فوجی اب بھی اس علاقے کے اطراف موجود ہيں۔

واضح رہے صیہونی حکومت، شام میں بشار اسد کی حکومت گرانے والے مسلح تنظیموں کی خاموشی کے درمیان اس ملک کے بنیادی ڈھانے کو تباہ اور اس کے علاقوں پر قبضہ کر رہی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .