حامد بورد نے پیر کی شام ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران ایران کے خام تیل کی برآمدات میں کمی کے بارے میں سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی افواہوں کو غلط اور بے بنیاد قرار دیا اور کہا: "ہمارے ملک کے خام تیل کی برآمدات کی صورتحال پہلے کی طرح جوں کی توں ہے۔ "
انہوں نے کہا : "ہم خام تیل کی فروخت اور برآمد کے شعبے میں اچھی پوزیشن میں ہیں۔"
نیشنل آئل کمپنی کے سربراہ نے کہا : تیل کی فروخت اور برآمدات کے بارے میں فکر کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔
انہوں نے زور دیا: یہ جو کہا جا رہا ےہ کہ تیل کی برآمدات میں کمی آئی ہے تو اس دعوے میں کوئی سچائی نہيں ہے۔
اس سے پہلے بھی ایران کے وزیرپیٹرولیم محسن پاکنژاد نے بھی کہا تھا کہ وزارت پیٹرولیم نے تیل کی پیداوار اور برآمدات کا جامع منصوبہ بنا لیا ہے اور اس سلسلے میں ہمیں کسی طرح کی تشویش نہيں ہے۔
آپ کا تبصرہ