ارنا کے مطابق ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے منگل کی شام اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ دس دسمبر 1948 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے انسانی حقوق کا اعلامیہ پاس پاس کیا ۔
انھوں نے لکھا ہے کہ آج اس روداد کی سالگرہ، انسانی حقوق کے عالمی دن پر بنی نوع انسان اس پر فخر محسوس کرتا ہے لیکن اس کے ساتھ ہی انسانی حقوق کے سیاسی اغراض کے تحت ایک حربے کے طور پر کام لیئے جانے اور اس کے حوالے سے دوہرے معیاروں نے خود انسانی حقوق اور اس کے اعتبار کو سنجیدہ خطرے سے دوچار کردیا ہے۔
آپ کا تبصرہ