ارنا کے مطابق ابھی دسویں ڈیف ایشین گیمز ختم ہونے میں ایک دن باقی ہے لیکن اسلامی جمہوریہ ایران کے کھلاڑیوں کے کارواں نے اپنے لئے مخصوص کرلی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق دسویں ڈیف ایشین گیمز میں ایرانی ٹیم نے، جس نے " خاموشی میں امن کی فریاد" کے سلوگن کے ساتھ ان کھیلوں میں حصہ لیا، 24 سونے، 16 چاندی اور 20 کانسی پر مشتمل 60 تمغوں کے ساتھ اپنے لئے پہلی پوزیشن اور چیمپئن شپ پکی کرلی ہے۔
دسویں ڈیف ایشین گیمز میں تمغوں کے لحاظ سے، ایران کے بعد دوسرے نمبر جنوبی کوریا ہے جس کے کھلاڑیوں نے 21 سونے، 10 چاندی اور 16 کانسی پر مشتمل مجموعی طور پر سینتالیس تمغے حاصل کئے اور چین کے کھلاڑیوں کی ٹیم 19 سونے،9 چاندی اور 8 کانسی پر مشتمل 36 تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
آپ کا تبصرہ