7 دسمبر، 2024، 12:18 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85682360
T T
0 Persons

لیبلز

ہم ڈیجیٹل کرنسی کو منظم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایرانی وزیر خزانہ

تہران (ارنا) اقتصادی امور اور مالیات کے وزیر نے کہا ہے کہ ہم ڈیجیٹل کرنسی کو محدود کرنے کے بجائے منظم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 ہفتے کے روز قومی ڈیجیٹل کرنسی سے متعلق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالناصر ہمتی کا کہنا تھا کہ ہم ڈیجیٹل کرنسی کو منظم کرنا چاہتے ہیں اور اسے محدود نہیں کرنا چاہتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم معیشت پر ڈیجیٹل کرنسی کے منفی اثرات ختم کرنے اور اس کے مثبت اثرات کی ترویج کی جانب قدم آگے بڑھا رہے ہیں۔

ایران کے وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم ڈیجیٹل کرنسی کے فوائد اور پیشرفت پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے لہذا ہمیں اسے محدود کرنے کے بجائے ریگولیٹ کرنا ہوگا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .