1 دسمبر، 2024، 11:02 AM
Journalist ID: 5480
News ID: 85676251
T T
0 Persons

لیبلز

یوریشیا،  اینٹی منی لانڈرنگ  تنظیم نے ایران کو ہائی رسک لسٹ سے نکالے جانے کی حمایت کی

تہران- ارنا- یوریشیا کی اینٹی منی لانڈرنگ  مقامی تنظیم  نے اپنے  حالیہ اجلاس کے بیان میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی  اعانت کے خلاف نظام کو  خاص طور پر گزشتہ دو برسوں کے دوران بہتر بنانے کے لئے ایران کی کاوشوں کی قدر دانی اور ایران کو ہائی رسک لسٹ سے نکالنے کے لئے تکنیکی مدد پر زور دیا ہے۔

یوریشیا کی اینٹی منی لانڈرنگ مقامی تنظيم (EAG) کے اجلاسوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندوں کی طرف سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت سے نمٹنے کے میدان میں  خاص طور پر گزشتہ دو برسوں کے دوران پیش کی جانے والی متعدد تجاویز کے بعد روس، بیلاروس، ہندوستان، چین، قرغیزستان، قزاقستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان شامل جیسے اہم اراکین اور بعض مبصر ارکان، خاص طور پر ایشیا پیسیفک اینٹی منی لانڈرنگ گروپ (APG) کے سربراہ کے طور پر جاپان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے اقدامات کی حمایت  کا اعلان کیا اور یہ اعلان کیا کہ وہ  ایف اے ٹی ایف کی ہائی رسک ممالک کی فہرست سے اسلامی جمہوریہ ایران کے  نکلنے  کے عمل میں تکنیکی مدد اورتعاون پر تیار ہيں۔

ای اے جی کے حالیہ اجلاس کے اختتامی بیان میں جو گزشتہ جمعہ کو منعقد ہوا اور جس میں ایران کے نائب وزیر اقتصاد  ہادی خانی نے شرکت کی، اس کا اعلان کیا گيا تھا اور آج بروز اتوار یہ بیان ای اے جی کی وب سائٹ پر جاری کیا گیا اور اس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ یوریشیا اینٹی منی لانڈرنگ گروپ ہائی رسک ممالک سے ایران کے نکلنے کے عمل میں تکنیکی مدد پر اپنی آمادگی پر زور دیتا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .