محمد رضا قلندر شریف نے ہفتے کے روز مزید کہا کہ "د لیگ آف ہسٹاریکل سٹیز" مقامی حکومتوں کی سب سے اہم بین الاقوامی تنظیم ہے جو شہروں کے تاریخی اور ثقافتی ورثے پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا: یہ یونین پائیدار عالمی امن میں تعاون پر زور دیتی ہے اور اس کا مجموعی مقصد دنیا کے تاریخی شہروں کی یونین بنانا ہے۔
مشہد کے میئر نے مزید کہا کہ فی الحال 65 ممالک کے 129 شہر اس یونین کے رکن ہیں اور ایران سے مشہد کے علاوہ اصفہان، شیراز، بندرکنگ، ہرمزگان، تبریز، سمنان، کاشان، یزد، اردبیل، نیشاپور، ماسولہ، گیلان اور تہران بھی دنیا کے تاریخی شہروں میں شامل ہيں۔
آپ کا تبصرہ