احمدرضا پورخاقان نے کہا کہ حزب اللہ کے مزاحمت کاروں، یمن کے حوثیوں اور ایران کی کامیاب میزائل کارروائیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ آئرن ڈوم اپنی خصوصیات کھو چکے ہیں۔ انہوں نے صیہونی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایران ایسی جگہ نہیں ہے جہاں تم شیر کی دم سے کھیلنا چاہتے ہو۔
انہوں نے فلسطین کے حقیقی باشندوں کے درمیان ریفرنڈم کے انعقاد کو امن کے حصول کا واحد راستہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ریفرنڈم کے انعقاد سے انصاف کے ذریعے امن قائم ہوگا۔
انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ایرانی قوم نے دفاع مقدس اور دیگر حساس لڑائیوں کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا لیکن اپنی عزت پر آنچ نہ آنے دی، کہا کہ ایک ایسا ملک جو ایک تعلیم یافتہ، ترقی کی راہ پر گامزن اور طاقتور مسلح افواج رکھتا ہے محفوظ اور پرامن ہے۔
آپ کا تبصرہ