الجزیرہ نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی غاصب شمالی غزہ کے فلسطینیوں کو ایک منظم سازش کے تحت آوارہ وطن ہونے پر مجبور کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بیت لاہیا میں صیہونی جرائم کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
خلیل الحیہ نے کہا کہ غزہ پٹی میں صیہونیوں کے ہاتھوں نسل کشی کے مسئلے پر پورے دنیا کی ایک تاریخی ذمہ داری بنتی ہے۔
انہوں نے زور دیکر کہا کہ فلسطینی، غزہ کو چھوڑنے کے صیہونی جنرلوں کے وہم کو پورا ہونے نہیں دیں گے۔
واضح رہے کہ صیہونی فوج نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب کو غزہ کے شمالی حصے مین واقع بیت لاہیا پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں کم سے کم 73 فلسطینی شہید ہوگئے۔
آپ کا تبصرہ