20 اکتوبر، 2024، 10:41 AM
Journalist ID: 5480
News ID: 85633319
T T
0 Persons

لیبلز

بیت لاہیا پر وحشیانہ حملے نے، ہٹلر اور نازیوں کی یاد تازہ کردی: حماس کے رہنما

تہران/ ارنا- حماس کے سینیئر رہنما خلیل الحیہ نے غزہ پٹی کے شمالی علاقوں پر ہفتے کی رات صیہونیوں کے وحشیانہ حملوں نے دکھا دیا کہ صیہونی نئے دور کے ہٹلر اور نازی ہیں۔

الجزیرہ نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی غاصب شمالی غزہ کے فلسطینیوں کو ایک منظم سازش کے تحت آوارہ وطن ہونے پر مجبور کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیت لاہیا میں صیہونی جرائم کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

خلیل الحیہ نے کہا کہ غزہ پٹی میں صیہونیوں کے ہاتھوں نسل کشی کے مسئلے پر پورے دنیا کی ایک تاریخی ذمہ داری بنتی ہے۔

انہوں نے زور دیکر کہا کہ فلسطینی، غزہ کو چھوڑنے کے صیہونی جنرلوں کے وہم کو پورا ہونے نہیں دیں گے۔

واضح رہے کہ صیہونی فوج نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب کو غزہ کے شمالی حصے مین واقع بیت لاہیا پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں کم سے کم 73 فلسطینی شہید ہوگئے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .