ارنا کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر، جنرل حاجی زادہ نے ایران کے عوام اور حکام کے شکریئے کے پیغامات کے جواب میں کہا ہے کہ ہم دل کی گہرائیوں سے آپ کے شکرگزار اور قدردان ہیں۔
جنرل حاجی زادہ نے کہا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق 2 منحوس اور جرائم پیشہ صیہونی حکومت کو کمترین سزا دینے کے لئے، حکام کے متفقہ فیصلے سے انجام دیا گیا ۔
انھوں نے کہا کہ یہ آپریشن، اعلی قومی سلامتی کونسل کے فیصلے، صدر جمہوریہ کی بے دریغ حمایت اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر( رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای ) کی تائید اور ہدایت سے انجام دیا گيا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر، جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ ایرو اسپیس فورس اور اسلامی جمہوریہ ایران کی سبھی مسلح افواج کھلی آنکھوں کے ساتھ پوری طرح ہوشیار اور آمادہ ہیں اور اس سرزمین اور اس کی سرحدوں کے خلاف دشمنوں کی ہر جارحیت کی صورت میں ان کے بوسیدہ پیکرپر ایسا کاری وار لگانے کے لئے تیار ہیں جو ان کو پشیمان کردے گا۔
آپ کا تبصرہ