ارنا کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے نام تین ہزار علمائے اہل سنت نے اپنے اس خط میں لکھا ہے کہ اب جبکہ جنابعالی کی حکیمانہ اور قدرتمندانہ قیادت میں، ایک مدت تک عزتمندانہ تحمل کے بعد پاسداران انقلاب اسلامی کے توانا ہاتھوں نے یکم اکتوبرکی شام قلب مقبوضہ فلسطین کو نشانہ بنایا اورشہیدوں کے غم زدہ لواحقین، بے گناہ فلسطینی عوام اوردنیا کے سبھی حریت پسندوں کے قلب کو سکون حاصل ہوا اور عالمی سامراج کی ناجائز اولاد،غاصب صیہونی حکومت کی ذلت آمیززندگی کے آخری لمحات تک مجاہدین راہ قدس کے عزم جزم کو مزید استحکام عطا کیا۔
اس خط میں لکھا گیا ہے کہ ہم ملک کے آئمہ جمعہ و جماعت اور مبلغین اہلسنت، قرآن و اسلامی تعلیمات کے خدام اوررہروان وحدت و جہاد بیان کے عنوان سے تہران کی حالیہ نمازجمعہ میں جنابعالی عالی کے خطبہ ہائے بت شکن کو خراج تحسین پیش ہیں ۔
علمائے اہل سنت نے رہبر انقلاب اسلامی کے نام اپنے مکتوب میں لکھا ہے کہ ہم حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ اور شہدائے عالمی مقام کی امنگوں نیز آپ کی پیروی کا عہد کرتے ہوئے، بچوں کی قاتل غاصب صہیونی حکومت کے خلاف سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نیز اسلامی جمہوریہ ایران کی قابل فخر مسلح افواج کے کامیاب آپریشن وعدہ صادق 2 پراطمینان قلب نیز جنابعالی اور جہاد فی سبیل اللہ کے کمانڈروں نیز مجاہدین کا شکریہ ادا کرتے ہيں۔
آپ کا تبصرہ