23 ستمبر، 2024، 4:56 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85605219
T T
0 Persons

لیبلز

 جنوبی لبنان پر صیہونی حکومت کے حملے، 100 شہید 400 زخمی

تہران – ارنا – لبنان کے محکمہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی لبنان کے شہروں  پر صیہونی حکومت کے فضائی حملوں میں کم سے کم 100 عام شہری شہید اور 400 زخمی ہوئے ہیں۔

ارنا نے لبنانی میڈیا کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ لبنان کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ جنوبی لبنان پر صیہونی حکومت کے فضائی حملوں میں کم سے کم 100 عام شہری شہید اور 400 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق شہید اور زخمی ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

 یونیوز نے بھی رپورٹ دی ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے عین بعال اور الزھرانی نامی شہروں کے مختلف علاقوں پر بمباری  کی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق جنوبی لبنان کے شہر تولین پر بھی صیہونی فوج کے جنگی طیاروں نے کئی بار حملے کئے ہیں۔

 باتولیہ، معروب اور ریلوے کے اطراف میں بھی بمباری کی خبر ہے ۔ اس رپورٹ کے مطابق صیہونی جنگی طیاروں نے البیساریہ کے اطراف میں واقع یارین نامی علاقے میں ایک رہائشی مکان پر بمباری کی ہے۔

 غاصب صیہونی فوج نے عنقون، میس، صور، صفد البطیخ اورعین المزراب نامی شہروں اور دیر قانون کی پہاڑیوں نیز راس العین اور  حاروف نامی قصبوں اور شیخ راغب اسپتال پر بھی حملہ کیا ہے۔

 جنوبی لبنان کے قصبے تول میں  صنعتی مراکز پر صیہونی بمباری میں بھی متعدد افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔  

 اس سلسلے میں  لبنان کے وزیر تعلیم نے آج پیر کو ایک بیان جاری کرکے جنوبی اور مشرقی لبنان کے مختلف علاقوں  نیز بیروت کے جنوبی علاقے میں صیہونی حکومت کے حملوں کے بعد اسکولوں اور کالجوں اور دیگر تعلیمی مراکز میں چھٹی کا اعلان کردیا ہے۔  

انھوں نے کہا کہ مذکورہ علاقوں میں تعلیمی ادارے پیر کے ساتھ ہی منگل کو بھی بند رہیں گے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .