24 دسمبر، 2024، 11:19 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85699910
T T
0 Persons

لیبلز

القسام نے گھات لگا کر متعدد غاصب فوجیوں کو موت کے منہ میں دھکیل دیا

تہران/ ارنا- عزالدین قسام بريگیڈ نے غزہ کے شمالی حصے میں گھات لگا کر متعدد صیہونی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔

عزالدین قسام بريگیڈ نے "زہریلے سانپ کا شکار" عنوان کے تحت ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے حماس کے مجاہدوں نے صیہونی فوجیوں کو بیت لاہیا کے التعلیم چوراہے پر گھات لگا کر انہیں ہلاک کردیا۔

اس کے بعد پہلے سے نصب بارودی سرنگوں میں دھماکہ کرکے دو مرحلے میں غاصب فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

یہ اپنے نوعیت کی ایک منفرد ویڈیو ہے۔

قابل ذکر ہے کہ غزہ میں جارحیت کے 445 دن گزر جانے کے باوجود صیہونی حکومت نہ تو اپنے دعووں کے مطابق حماس کو ختم کرسکی نہ ہی اپنے قیدیوں کو رہا کرواسکی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .