حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس کے 5 مجاہد، بیت المقدس کی راہ میں شہید ہو گئے ہیں۔
لبنان کی اسلامی مزاحمت تنظیم حزب اللہ نے بتایا ہے کہ "نظیر یوسف نون، فضل اللہ شحادا مشیک، حسین علی علی امھز، بسام حسین فتونی، جعفر احمد الحسین" بیت المقدس کی راہ میں شہید ہو گئے ہيں۔
اسی دوران صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے الجلیل پر حزب اللہ کے میزائل اور ڈرون حملوں میں 12 صیہونیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔
ایک بیان میں حزب اللہ نے اعلان کیا تھا کہ اس نے بیت ھلل میں دشمن کے توپ خانے کے ہینگر اور صہیونی افسران اور فوجیوں کے ٹھکانے کو کئی خودکش ڈرونز سے تباہ کر دیا۔
اسلامی مزاحمت نے اعلان کیا کہ اس نے یعرا میں مغربی بریگیڈ کے نئے بنائے گئے ہیڈ کوارٹر کو باریک بینی سے ایک خودکش ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔
اس سے چند سیکنڈ قبل حزب اللہ کی جانب سے اصبع الجلیل میں دوسری بار ایک فوجی ہدف کو نشانہ بنایا گیا۔
آپ کا تبصرہ