14 ستمبر، 2024، 10:09 AM
Journalist ID: 5480
News ID: 85595672
T T
0 Persons

لیبلز

پوپ نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینی بچوں کے قتل عام کی مذمت کی

تہران - ارنا -  پوری دنیا کے  کیتھولک  عیسائیوں کے رہنما پوپ فرانسس نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینی بچوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اس حکومت کی جانب سے اسکولوں پر بمباری کو ایک " برا" فعل قرار دیا ہے۔

 پوپ نے جمعہ کی رات کہا کہ وہ روزانہ غزہ پٹی میں کیتھولک کمیونٹی کے ارکان سے فون پر بات کرتے ہیں، اور "وہ مشکل چیزوں کے بارے میں بات کرتے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا: جب آپ بچوں کی لاشیں دیکھتے ہیں، جب دیکھتے ہیں کہ چند  چھاپاماروں کی موجودگی کے شبہ میں ایک اسکول پر بمباری کی جا رہی ہے،تو یہ ایک مذموم حرکت ہے۔

 پوپ فرانسس نے کہا کہ کبھی کبھی میں سوچتا ہوں کہ یہ جنگ  حد سے گزر چکی ہے۔

 انہو ں نے اس سے قبل فوری جنگ بندی، قیدیوں کی رہائی اور غزہ کے لیے انسانی امداد کا مطالبہ کیا اور کہا تھا کہ غزہ میں پولیو سمیت کئی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔

انہوں نے بیت ا لمقدس کو ایک ایسا مقام بنانے کی ضرورت پر زور  دیا جہاں عیسائیوں، یہودیوں اور مسلمانوں کا احترام کیا جائے اور انہيں تسلیم کیا جائے ۔ انہوں نے کہا: ارض مقدس میں امن ہونا چاہیے، یروشلم میں امن ہونا چاہے۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .