13 ستمبر، 2024، 5:50 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85595245
T T
0 Persons

لیبلز

مازندران کی جھیلوں میں مہاجر پرندوں کی آمد کا آغاز

 ساری – ارنا – ایران کے صوبہ مازندران  کے ماحول حیات کے نگران ادارے کے سربراہ نے اس صوبے کی جھیلوں کے ساحلوں پر مہاجر پرندوں کی آمد کے آغاز کی خبر دی ہے

  صوبہ مازندران کے ماحول حیات کے نگراں ادارے کے سربراہ کوروس ربیعی نے ارنا کے نامہ نگار سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ مازندران کی جھیلوں اور تالابوں کا محل وقوع اوران کے حالات ایسے ہیں کہ  انواع و اقسام کے مہاجر پرندے اس موسم میں یہاں آتے ہیں۔

مازندران کی جھیلوں میں مہاجر پرندوں کی آمد کا آغاز

 انھوں نے بتایا کہ مختلف قسم کے مہاجر پرندے اپنی موسم سرما کی مہاجرت میں مازندران کی فضاؤں سے گزرتے ہیں اوریہاں رک کر اس صوبے کی  جھیلوں اور تالابوں کے ساحلوں پر کچھ دن گزارتے ہیں۔

 انھوں نے بتایا کہ  ان  مہاجر پرندوں کی آمد کا سلسلہ شروع  ہوگیا ہے ۔

 انھوں نے بتایا کہ انواع و اقسام کے مہاجرپرندے اس صوبے کی جھیلوں اور تالابوں کے ساحلوں پر اترچکے ہیں۔   

ربیعی نے بتایا کہ موجودہ موسم میں صوبہ مازندران کی جھیلوں اور تالابوں اور اسی طرح زراعتی زمینوں میں پرندوں کے لئے کافی خوراک اور کیڑے مکوڑے موجود ہوتے ہیں، اس لئے جو مہاجر پرندے موسم سرما ایران کے مرکزی اور جنوبی علاقوں میں گزارنے کے لئے یہاں سے گزرتے ہیں، وہ اس موسم میں ایک مختصر مدت یہاں گزارتے ہیں۔  

مازندران کی جھیلوں میں مہاجر پرندوں کی آمد کا آغاز

   قابل ذکر ہے کہ ایران کے صوبہ مازندران میں میان کالے اور فریدون کنارنام کی دو بین الاقوامی جھیلیں پائی جاتی ہیں اور چھوٹی جھیلیں اور تالاب بے شمار ہیں اورہر سال موسم سرما کی مہاجرت کے دوران نوے قسم کے تقریبا  دس لاکھ  پرندے یہاں آتے ہیں۔   

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .