وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے: ان شہداء اور زخمیوں سمیت، 7 اکتوبر 2023 کو غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں کے آغاز سے اب تک 40861 فلسطینی شہید اور 94398 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی حکومت نے 3 قتل عام کا ارتکاب کیا جس کے دوران 42 فلسطینی شہید اور 107 دیگر زخمی ہوئے ہيں۔
واضح رہے فلسطینی مجاہدوں نے 7 اکتوبر سن 2023 میں الاقصی طوفان نام سے غزہ سے ایک آپریشن شروع کیا تھا۔
45 دنوں تک جنگ جاری رہنے کے بعد 24 نومبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی ہوئی جس کے دوران قیدیوں کا تبادلہ ہوا۔
7 دنوں تک جاری رہنے کے بعد عبوری جنگ بندی ختم ہو گئی اور پہلی دسمبر2023 سے صیہونی حکومت نے غزہ پر پھر سے حملے شروع کر دیئے جو اب تک جاری ہیں اور بڑے پیمانے پر عام شہری شہید ہو رہے ہيں۔
آپ کا تبصرہ