ارنا کے مطابق اقوام متحدہ میں چین کے نائب مندوب سی جی ٹی این گنگ شوانگ نے شام کے بارے میں سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں شام کی ارضی سالمیت کے تحفظ پر زور دیا ہے۔
انھوں نے سبھی فریقوں سے زیادہ سے زیادہ تحمل کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام سمیت اس خطے کے سبھی ملکوں کی ارضی سالمیت محفوظ رہنی چاہئے۔
اقوام متدہ ميں چین کے نائب مندوب نے اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا کہ شام پر حملے بند کرے ۔
انھوں نے اسی کے ساتھ کہا کہ شام سے سبھی غیر قانونی غیر ملکی فوجیوں کو نکل جانا چاہئے۔
اقوام متحدہ میں چین کے نائب مندوب نے دنیا کی سبھی بڑی طاقتوں سے کہا کہ اس خطے میں کشیدگی کم کرنے میں مثبت کردار ادا کریں۔
آپ کا تبصرہ