26 اگست، 2024، 10:36 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85579587
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ کے شہیدوں کی تعداد 40435 تک پہنچی

26 اگست، 2024، 10:36 PM
News ID: 85579587
غزہ کے شہیدوں کی تعداد 40435 تک پہنچی

تہران- ارنا- غزہ پٹی کی وزارت صحت نے اس علاقے میں 7 اکتوبر سے جاری صیہونی حکومت کے جرائم میں شہید ہونے والوں کی تعداد 40 ہزار 435 بتائی ہے۔

غزہ کی وزارت صحت نے  ایک بیان میں بتایا ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک صیہونی فوج کے حملوں میں شہیدوں کی تعداد بڑھ کر 40 ہزار 435 ہو گئی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت  نے اپنے  بیان میں کہا ہے: صیہونی فوج نے  گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ پٹی میں 2  عام شہریوں کے قتل عام کی دو وارداتیں انجام دیں جس کے نتیجے میں 33 فلسطینی شہید اور66 زخمی ہوئے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے: ان شہداء اور زخمیوں سمیت، 7 اکتوبر 2023 کو غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں کے آغاز سے اب تک 40435 فلسطینی شہید اور 93534 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے  بتایا ہے کہ مسلسل حملوں کے باعث متعدد شہداء کی لاشیں اب بھی ملبے تلے دبی ہوئی ہیں اور امدادی تنظیمیں انہیں تلاش کرنے میں ناکام ہیں۔

واضح رہے فلسطینی مجاہدوں نے 7 اکتوبر سن 2023 میں الاقصی طوفان نام سے غزہ سے ایک آپریشن شروع کیا تھا۔

45 دنوں تک جنگ جاری رہنے کے بعد 24 نومبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی ہوئي جس کے دوران قیدیوں کا تبادلہ ہوا۔

7 دنوں تک جاری رہنے کے بعد عبوری جنگ بندی ختم ہو گئی اور پہلی دسمبر2023  سے صیہونی حکومت نے غزہ پر پھر سے حملے شروع کر دیئے جو اب تک جاری ہیں اور بڑے پیمانے پر عام شہری شہید ہو رہے ہيں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .