21 اگست، 2024، 9:29 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85575440
T T
0 Persons

لیبلز

اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر نے دہشت گردی کی بھینٹ چڑھنے والوں کو یاد کیا

 نیویارک – ارنا – اقوام متحدہ مین ایران  کے نمائندہ دفترنے دہشت گردانہ حملوں میں شہید ہونے والوں بالخصوص شہید جنرل قاسم سلیمانی اور اسی طرح  اسرائیلی دہشت گردی میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ارنا کے مطابق اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر نے بدھ کو ایک فلم جاری کرکے کہا ہے کہ " دہشت گردی کی بھینٹ چڑھنے والوں کی یاد منانے کے عالمی دن کے موقع پرہم اسرائیلی حکومت کی وحشیانہ دہشت گردی کا نشانہ بننے والے مظلوم فلسطینیوں سمیت ان سبھی لوگوں کے ساتھ ہیں جو  دہشت گردی کی بھینٹ چڑھے ہیں۔   

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر نے کہا ہے کہ ہم دہشت گردانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جن میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے ہیرو، سردار محاذ استقامت جنرل قاسم سلیمانی اورایسے ہزاروں ایرانی شامل ہیں جو دہشت گردانہ حملوں میں شہید ہوئے ہیں۔  

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .