ایران ، صدر مسعود پزشکیان کی طرف سے پیش کئے گئے تمام وزراء کو پارلیمنٹ کی منظوری

تہران-ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلمینٹ نے 5 دنوں کے دوران 10 اجلاسوں میں نو منتخب صدر مسعود پزشکیان کی مجوزہ کابینہ کو مکمل طور پر منظوری دے دی۔

بدھ کے روز آخری اور حتمی ووٹنگ سے قبل صدر مسعود پزشکیان نے پارلیمنٹ میں  ایک ہفتے کے دوران دوسری بار حاضر ہوکر اپنے  مجوزہ وزراء کا دفاع کیا۔  جس کے بعد ووٹنگ ہوئی اور نئی کابینہ کو منظوری مل گئ۔

پارلیمنٹ سے منظور شدہ کابینہ کے اراکین کچھ اس طرح ہيں:

علیرضا کاظمی، وزیر تعلیم: 268 ووٹ

2. ستار ہاشمی، وزیر مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی: 264 ووٹ

3۔ سید اسماعیل خطیب ،  انٹلی جنس کے وزیر، 261 ووٹ ۔

4. عبدالناصر ہمتی، وزیر اقتصادیات اور خزانہ: 192 ووٹ

5۔ سید عباس عراقچی، وزیر خارجہ: 247 ووٹ

6۔ محمد رضا ظفر قندی، صحت، علاج اور طبی تعلیم  کے وزیر: 163 ووٹ

7۔ احمد میدری،  تعاون، کام اور سماجی بہبود کے وزیر:  191 ووٹ

8. غلام رضا نوری قزلجہ ،  وزير زراعت، 253 ووٹ

9. امین حسین رحیمی، وزیر انصاف،  268 ووٹ

10۔ امیر عزیز نصیر زادہ ،  وزیر دفاع 281 ووٹ  

11۔  فرزانہ صادق مالواجرد روڈ اور شہری ترقی: حق میں 231 ووٹ

12. سید محمد اتابک، ، وزیر صنعت و تجارت ، 231 ووٹ

13.  حسین سیمایی صراف ، وزیر سائنس، تحقیقات اور ٹیکنالوجی ، 221 ووٹ

14. سید عباس صالحی، ثقافت اور اسلامی رہنمائی کے وزیر،  272 ووٹ

15۔  اسکندر مومنی،  وزیر داخلہ ، 259 ووٹ

16۔ سید رضا صالحی امیری،  وزیر ثقافتی ورثہ، سیاحت اور دستکاری ،  168 ووٹ

17۔ محسن پاک نژاد، وزیر  پیٹرولیئم: 222 ووٹ

18۔ عباس علی آبادی، وزیر توانائی: 255 ووٹ

19. احمد دنیا مالی ،  وزیر کھیل  و نوجوان ، 253 ووٹ

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .