20 اگست، 2024، 10:35 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85574288
T T
0 Persons

لیبلز

مقبوضہ فلسطین اور جولان پر حزب اللہ کے نئے ڈرون اور میزائل حملے

 تہران – ارنا – میڈیا ذرائع نے منگل کی رات شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجی مراکز پر حزب اللہ کے ڈرون اور میزائل حملوں کی خبر دی ہے

ارنا نے منگل کی رات  المنار کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ  تھوڑی دیر قبل شمالی مقبوضہ فلسطین کی سولہ فوجی چھاؤنیوں اور صیہونی کالونیوں میں خطرے کے سائرن بجے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ حزب اللہ کے ڈرون اور میزائل حملوں کے بعد   بیت ہیلل، کفار گلعاد، متولا، معیان باروخ ، مسکاؤ عام، کریات شمونہ، مرگالیوت، المنارہ، دفنہ، ہغوشریم،دان وشنیر اور شئا یشوف سمیت بہت سے علاقوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔  

  بعض ذرائع نے بتایا ہے کہ مقبوضہ جولان کے شمالی علاقے میں بھی خطرے کا سائرن بج اٹھا۔

 ابلاغیاتی ذرائع نے مذکورہ علاقوں میں حزب اللہ کے ڈرون اور میزائل حملوں کی خبر دی ہے ۔

 بعض ذرائع نے بتایا ہے کہ حزب اللہ کے ڈرون حملوں کے بعد مقبوضہ جولان کے کئی علاقوں میں آگ لگ گئ۔

 یاد رہے کہ حزب اللہ نے غزہ پر دس ماہ قبل غاصب صیہونی حکومت کے حملے شروع ہونے کے بعد ہی شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے فوجی اور اسٹریٹیجک اہداف پر حملے شروع کردیئے تھے۔

 مقبوضہ فلسطین پر حزب اللہ لبنان کے حملوں میں غاصب صیہونی فوج کے درجنوں ٹینک ،  بکتر بند فوجی گاڑیاں اور دیگر اہم فوجی اور جنگی وسائل تباہ اور بہت سے صیہونی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

حزب اللہ لبنان کے حملے شروع ہونے کے بعد شمالی مقبوضہ فلسطین کی بہت سی صیہونی کالونیاں ساکنین سے خالی ہوچکی ہیں اور جو تھوڑے بہت  صیہونی آباد کار ان میں رہ گئے ہیں وہ ذہنی اور نفسیاتی مریض ہوچکے ہیں۔  

 اس کے علاوہ ان دنوں پورے مقبوضہ فلسطین پر حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے ایک کمانڈر کی شہادت کا بدلہ لئے جانے کا  خوف اور وحشت طاری ہے۔

خود صیہونی میڈیا  نے بھی اعتراف کیا ہے کہ شہید ہنیہ پر دہشت گردانہ حملے کے بدلہ لئے جانے کا خوف پورے مقبوضہ فلسطین پر طاری ہے اور حکام سے لیکر عوام تک، سبھی اس وحشت میں مبتلا ہیں کہ کسی بھی وقت جوابی حملہ ہوسکتا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .