16 اگست، 2024، 2:18 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85569817
T T
0 Persons

لیبلز

پزشکیان: ایران اور انڈونیشیا کے روابط کی تقویت عالم اسلام کے اتحاد پر منتج ہوگی

 تہران – ارنا – صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے انڈونیشیا کے یوم آزادی کی مناسبت سے اپنے پیغام میں ایران اور انڈونیشیا کے روابط میں فروغ اور استحکام کو اسلامی دنیا کی  وحدت و یک جہتی اور عالمی امن و ثبات کا موجب قرار دیا ہے

ارنا کے مطابق صدر ڈاکٹر مسعودپزشکیان نے جمعے کو اپنے پیغام میں انڈونیشیا کی حکومت اور عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی ہے۔

 انھوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ایران  اور انڈونیشیا کے درمیان مختلف شعبوں میں روابط کا فروغ اور استحکام اسلامی دنیا کی وحدت و یک جہتی نیز بین الاقوامی امن و استحکام میں مدد کرے گا۔

 ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو کے نام اپنے اس پیغام میں کہا ہے کہ ایران اور انڈونیشیا کے درمیان مختلف میدانوں میں روابط کے فروغ کی کافی گنجائشیں موجود ہیں۔

  انھوں نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ دونوں ملکوں کے قریبی روابط اور پائیدار دوستی میں زیادہ سے زیادہ فروغ  ائے گا۔

    انڈونیشیا نے سترہ اگست 1945 کو  ہالینڈ سے آزادی کا اعلان کیا تھا اور 1949 تک ہالینڈ سے آزادی کی تحریک جاری رہی بالآخر ہالیںڈ کو انڈونیشیا کی آزادی تسلیم کرنی پڑی ۔

  انڈونیشیا مسلم آبادی کا سب سے بڑا ملک شمار ہوتا ہے۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .