علی باقری نے منگل پر اپنے پیغام میں لکھا : جعلی اسرائیلی حکومت کے بعض وزراء اور صیہونی آباد کاروں کی طرف سے مسجد الاقصی بی حرمتی اسلامی مقدسات اورپوری دنیا کے مسلمانوں کے حقوق کی صریح خلاف ورزی اوردنیا اور خطے میں کشیدگی اور عدم استحکام کو بڑھانے کے لیے ایک اشتعال انگیز عمل ہے۔
انہوں نے کہا: یہ غیر قانونی اور اشتعال انگیز عمل قابل مذمت ہے اور عالمی خاص طور پر اسلامی حکومتوں اور اقوام کی طرف سے اس پر رد عمل ظاہر کیا جانا چاہیے۔
باقری نے واضح کیا: عالمی برادری اور بین الاقوامی اداروں کی اصل اور فوری ذمہ داری ہے کہ وہ صیہونی حکومت کے وحشیانہ اقدامات اور بین الاقوامی قوانین و ضوابط کی خلاف ورزیوں کو روکیں۔
آپ کا تبصرہ