روسی خبررساں ایجنسی تاس کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق روسی قومی سلامتی کے سیکریٹری سرگئی شویگو تہران میں اپنےایرانی ہم منصب علی اکبر احمدیان اور ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
روسی خبررساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ سرگئ شویگو اپنے دورہ تہران میں ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے بھی ملاقات کریں گے۔
اس رپورٹ کے مطابق روس کے محکمہ قومی سلامتی نے اعلان کیا ہے کہ سرگئی شويگو کے دورہ تہران میں سلامتی کے امور میں باہمی تعاون کے ساتھ ہی اقتصادی اور تجارتی امور نیز علاقائی اور بین الاقوامی سیکورٹی کے موضوعات پر بھی گفتگو ہوگی۔
آپ کا تبصرہ