30 جولائی، 2024، 5:42 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85553463
T T
0 Persons

لیبلز

مسعود پزشکیان نے ایران کے نویں صدر کے طور پر حلف اٹھایا

تہران- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے 9 ویں صدر نے 14ویں تقریب حلف برداری میں پارلیمنٹ کے اراکین کے سامنے حلف اٹھایا کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں اور قابلیت کو ان ذمہ داریوں کی انجام دہی میں استعمال کریں گے جو انہوں نے تسلیم کی ہیں۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کے  نویں صدر کی تقریب حلف برداری  بروز منگل ایران کے پارلیمنٹ میں منعقد ہوئی۔

اس تقریب میں عدلیہ کے سربراہ،  تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ، سول و عسکری حکام،  سفراء ،  دوسرے ملکوں کے صدور ، وزرائے خارجہ ، پارلیمنٹ کے اسپیکر  اور  ڈپٹی اسپیکروں  نے شرکت کی۔ اس تقریب ميں مختلف ملکوں کے خصوصی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

استقبالیہ اور  پارلیمنٹ  کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام غلام حسین  اژہ ای کی تقریروں بعد صدر کی تقریب  حلف برداری شروع ہوئی اور ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے  حلف کا آغاز کیا۔   انہوں نے آئین کے آرٹیکل 121 کے مطابق حلف اٹھایا کہ وہ  اپنی تمام تر صلاحیتوں اور قابلیت کو اپنی ذمہ داریوں کو کی  ادائیگی  کی راہ میں استعمال کریں گے۔

صدر کی طرف سے پڑھے گئے حلف نامے کے متن میں کہا گیا ہے:

 بسم اللہ الرحمن الرحیم

میں صدر کے طور پر قرآن مجید اور ایرانی قوم کو گواہ بنا کر خداوند قادر کی قسم کھاتا ہوں کہ میں اسلامی جمہوریہ کے سرکاری دین، نظام اور آئین کا تحفظ کروں گا اور جو ذمہ داریاں قبول کی ہیں انہيں ادا کرنے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاؤں گا  اور خود کو عوام ، ملک کی عظمت، دین و اخلاق کی ترویج، حق کی حمایت اور انصاف کی ترویج کے لئے وقف کر دوں گا اور ہر طرح کے غرور سے پرہیز کرتے ہوئے قوم کے ان حقوق کی پاسبانی کروں گا جو آئین نے انہيں دیئے ہیں۔

ملک کی سرحدوں اور سیاسی ، معاشی و ثقافتی خود مختاری کے تحفظ کے لئے کسی بھی طرح کے اقدام ميں تذبذب سے کام نہيں لوں گا اور خداوند عالم کی مدد اور پیغمبر اسلام و ائمہ اطہار کی پیروی کرتے ہوئے قوم نے مجھے جو طاقت  ایک مقدس امانت کے طور پر دی ہے اس کا تحفظ ایک پارسا و فداکار امین کی طرح کروں گا اور اپنے پاس قوم کے منتخب صدر کے حوالے کروں گا۔

 اس سے قبل 28 جولائی کو  رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے صدر کے عہدے کی توثیق کی تقریب سول و فوجی حکام حکام نیز غیر ملکی سفراء کی موجودگی میں منعقد ہوئی تھی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .