24 جولائی، 2024، 3:54 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85548087
T T
0 Persons

لیبلز

اس سال 8 سیٹ لائٹ خلا میں بھیجے جائیں گے : ایران کے خلائی ادارے کا اعلان

 تہران – ارنا – ایران کے خلائی ٹیکنالوجی کے ادارے نے  رواں ایرانی سال میں اپنے خلائی پروگراموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ رواں ایرانی سال  میں 6 سے 8 سیٹ لائٹ خلا میں روانہ کئے جائیں گے۔

 ارنا کے مطابق ایران کے خلائی ٹیکنالوجی کے ادارے کے چیئر مین حسن سالاریہ نے بدھ  کو ایک پریس کانفرنس میں رواں ایرانی سال کے لئے ملک کے خلائی منصوبوں کی وضاحت کی ۔

انھوں نے بتایا کہ  20 مارچ 20204 کو شروع ہونے والے رواں ایرانی سال میں مجموعی طور پر 6 سے 8 سیٹ لائٹ خلا میں روانہ کئے جائيں گے جن میں سے  کوثر، ظفر2 اور طلوع 3 نامی سیٹ لائٹ غیر ملکی خلائی شٹل سے اور چند سیٹ لائٹ ملکی خلائی شٹل کے ذریعے خلا میں بھیجے  جائيں گے۔

 ایران کے خلائی ٹیکنالوجی کے ادارے کے سربراہ نےگزشتہ ایرانی سال میں خلا میں بھیجے جانے والے پارس 1 سیٹ لائٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ پارس 2 سیٹ لائٹ کی تیاری کا کام بھی شروع ہوگیا ہے ۔

 انھوں نے اسی کے ساتھ بتایا کہ ناہید 3 سیٹ لائٹ تکمیل کے مراحل میں ہے اور پارس 3 سیٹ  لائٹ کی ڈیزائننگ اور تیاری پر بھی کام شروع کردیا گیا ہے ۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .