17 جولائی، 2024، 6:17 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85541574
T T
0 Persons

لیبلز

 روسی گیس کی ایران منتقلی سمجھوتے کی تفصیل/ ایران خطے میں گیس کی سپلائی کا مرکز بن رہا ہے

 تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے پیٹرولیئم کے وزیر نے شمال جنوب گیس سپلائی کی پائپ لائن کے پروجکٹ کو بہت بڑا منصوبہ قرار دیا جو ایران کو علاقے میں گیس کی سپلائی کا مرکز بنادے گا

 ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے پیٹرولیئم کے وزیر جواد اوجی نے آج بدھ کو نگراں صدر ڈکٹر محمد مخبر کی صدارت میں ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں روسی گیس کی ایران منتقلی کے معاہدے کی تفصیلات بیان کیں۔

 انھوں نے کہا کہ یہ معاہدہ شہید صدر آیت اللہ رئیسی کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔  

انھوں نے بتایا کہ شمال جنوب گیس سپلائی کی پائپ لائن کا یہ پروجکٹ ایران کی تاریخ کا سب سے بڑا پروجکٹ ہے جس کی تکمیل کے بعد سالانہ 10 سے 12 ارب ڈالرکی مالیت کے سودے انجام پائيں گے۔   

 اسلامی جمہوریہ ایران کے پیٹرولیئم کے وزیر نے بتایا کہ حال حاضر میں  ملک کی 23 ریفائنریوں میں گیس کی یومیہ پیدوار تقریبا 850 ملین مکعب میٹر ہے اور مذکورہ پروجکٹ کی تکمیل کے بعد یومیہ 300 ملین مکعب میٹر گیس روس سے ایران پہنچے گی۔

 وزیر پیٹرولیئم جواد اوجی نے  بتایا کہ  گیس پائپ لائن بچھانے کے اس پروجکٹ کے اخراجات روس نے قبول کئے ہیں۔  

 انھوں نے بتایا کہ گیس کی سپلائی کے اس پروجکٹ کی تکمیل سے ملک کے اندر گیس کی فراہمی بڑھنے کے ساتھ ہی ایران  کی گیس برآمد کرنے کی توانائی میں بھی حیرت انگیز اضافہ ہوگا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے پیٹرولیئم کے وزیر جواد اوجی نے کہا کہ شمال سے جنوب کے لئے گیس سپلائی کی پائپ لائن کا پروجکٹ بے نظیر ہے جو ایران کے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے  اور اس کی تکمیل کے بعد سالانہ دس سے بارہ ارب ڈالرتک کے معاملات انجام پائیں گے۔  

 انھوں نے اس تیس سالہ معاہدے کو شہید صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی علاقائی ڈپلومیسی کا ایک انتہائی کامیاب نمونہ قرار دیا اور کہا کہ اس پروجکٹ کی تکمیل کے بعد ایران خطے میں گیس کی سپلائی کا مرکز بن جائے گا  جو اس کی تجارتی، اقتصادی اور سیاسی سیکورٹی میں قابل ملاحظہ استحکام پر منتج  ہوگا۔      

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .