11 جولائی، 2024، 6:03 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85536599
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ پر صیہونی حکومت کا وحشیانہ حملہ شہیدوں کی تعداد 38 ہزار 345 تک پہنچ گئی

تہران-ارنا- غزہ کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت میں اب تک شہداء کی تعداد 38 ہزار 345 ہو گئي ہے۔

غزہ کی وزارت صحت نے  ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر صیہونی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 38 ہزار 345 ہو گئي ہے۔

غزہ کی وزارت صحت نے اسی طرح بتایا ہے کہ اس جارحیت میں زخمیوں کی تعداد 88 ہزار 295 ہو گئي ہے۔

بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ پٹی کے مختلف علاقوں میں کم سے کم 50 فلسطینی شہید اور 54  زخمی ہوئے ہيں۔

واضح رہے 7 اکتوبر سے غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت میں اب تک 38 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہيں جن میں سے بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے ۔

45 دنوں تک جنگ جاری رہنے کے بعد 24 نومبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی ہوئي جس کے دوران قیدیوں کا تبادلہ ہوا۔

7 دنوں تک جاری رہنے کے بعد عبوری جنگ بندی ہو گئي اور پہلی دسمبر سے صیہونی حکومت نے غزہ پر پھر سے حملے شروع کر دیئے جو اب تک جاری ہیں اور بڑے پیمانے پر عام شہری شہید ہو رہے ہيں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .