6 جولائی، 2024، 11:43 AM
Journalist ID: 5485
News ID: 85531175
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کے نو منتخب صدر مسعود پزشکیان

6 جولائی، 2024، 11:43 AM
News ID: 85531175
ایران کے نو منتخب صدر  مسعود پزشکیان

تہران (ارنا) ایران میں 14ویں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں صدر منتخب ہونے والے مسعود پزشکیان پارلیمنٹ میں تبریز کے نمائندے تھے۔

  ارنا  کے مطابق، ڈاکٹر مسعود پزشکیان جو سیاست دان کے طور پر جانے جاتے ہیں، 29 ستمبر 1954 کو مھاباد میں پیدا ہوئے۔ وہ 8ویں حکومت میں پارلیمنٹ کے ممبر منتخب ہوئے اور لگاتار 4 جکومتی ادوارمیں تبریز کے عوام کا اعتماد حاصل کر کے پارلیمنٹ کا حصہ رہے۔ وہ 10ویں حکومت میں پارلیمنٹ کے نائب صدر بھی رہے۔

14ویں الیکشن میں صدر منتخب ہونے والے مسعود پزشکیان، کالج کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد لازمی فوجی سروس کے لیے صوبہ سیستان و بلوچستان کے شہر زابل چلے گئے۔

 اپنی فوجی خدمات کے دوران ہی انہیں میڈیکل کے شعبے میں دلچسپی پیدا ہوگئی، لہذا انہوں نے بیسک سائنس میں انٹر کیا اور 1976میں تبریز یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز میں داخلہ لیا۔

1993 میں انہوں نے ایران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز سے ہارٹ سرجری میں اسپیشلائیزیشن کی اور اس کے فوراً بعد ہی تبریز کے شہید مدنی ہارٹ ہسپتال میں خدمات انجام دینے لگے۔

مسعود پزشکیان نے ایران کے 11ویں (2013) اور 13ویں (2021) صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے دو مرتبہ رجسٹریشن کروائی، لیکن 2013 میں اہل افراد کے ناموں کا اعلان ہونے سے پہلے ہی وہ اکبر ہاشمی رفسنجانی کے حق میں دستبردار ہو گئے۔

کل بروز 5 جولائی 2024 کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں مسعود پزشکیان 16,384,403 ووٹ لے کر ایران کے نویں صدر منتخب ہو گئے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .