ترجمان دفتر خارجہ : فلسطین کی حمایت پر فرانس میں گرفتار ہونے والے ایرانی شہری کی آزادی پر خوشی کا اظہار

 تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے فرانس میں فلسطین کی حمایت پر گرفتارکئے جانے والے ایرانی شہری بشیر بی آزار کی رہائی پر خوشی کا اظہار کیا ہے

ارنا کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے بتایا ہے کہ ایرانی شہری بشیر بی آزار ایرانی سفارت خانے کی کوششوں سے رہا ہوکر اپنے گھروالوں میں واپس پہنچ گئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ملک سے باہر ایرانی شہریوں کے حقوق کے تحفظ اوران کی حمایت اسلامی جمہوریہ ایران کی ترجیحات میں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی شہری بشیر بی آزار کو پیر  3 جون کو فرانس کی ایک عدالت نے طلب کرکے، ان پر جنگ غزہ کے تعلق سے  افواہیں پھیلانے اور یہودیوں کی مخالفت کا الزام لگاکر جیل بھیج دیا تھا۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .