13 سالہ قتل ہونے والے نوجوان کے اہل خانہ کی موجودگی میں ایک نیوز کانفرنس منعقد کی گئی۔
مذکورہ کانفرنس میں یوٹیکا کے پولیس چیف مارک ولیمز نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے کے بعد پولیس اہلکاروں نے دونوں نوجوانوں کو روکا، جنمیں سے ایک نے بھاگتے ہوئے افسروں کی طرف بظاہر اصلی نظر آنے والی پستول سے نشانہ لیا۔ پولیس اہلکاروں میں سے ایک نے گولی ماری جو نوجوان کے سینے میں لگی۔
یوٹیکا پولیس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نوجوان کو فورا ابتدائی طبی امداد دی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔
البتہ پولیس چیف ولیمز نے اس بارے میں تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کر دیا کہ دونوں نوجوانوں کو پولیس نے کیوں روکا تھا اور کہا کہ یہ بات تفتیش کا حصہ ہے۔
آپ کا تبصرہ