26 جون، 2024، 8:15 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85521090
T T
0 Persons

لیبلز

 کنعانی: ایران منشیات کے اسمگلروں کے خلاف عالمی مہم کا سرخیل ہے

تہران – ارنا – ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے منشیات کی اسمگلنگ  کے عالمی خطرے کے خلاف ٹھوس مہم کی ضرورت پر زور دیا ہے

ارنا کے مطابق دفترخارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران موت کے سوداگروں، منشیات کے اسمگلروں کے خلاف عالمی مہم کا سرخیل ہے۔

انھوں نے اپنے ایکس پیج پر لکھا ہےکہ ایران اسلامی، منشیات کی اسمگلنگ کےخلاف مہم کے عالمی دن پر اس عالمی خطرے  کے مقابلے میں اپنے عزم راسخ پر ایک بارپھر زور دیتا ہے۔  

انھوں نے لکھا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اقوام متحدہ کے منشیات اور منظم جرائم سے مقابلے کے ادارے یو این او ڈی سی کے ساتھ قریبی تعاون میں ہزاروں شہید پیش کئے ہیں۔

 ایران کے دفترخارجہ کے ترجمان نے لکھا ہے کہ ہم نے بہت ہی سنگین جانی اور مالی نقصانات برداشت کرکے بہت ہی بھاری مقدار میں منشیات کی کھیپیں پکڑی ہیں اور اس عالمی خطرے کے مقابلے میں اپنے فولادی عزم و ارادے کو ثابت کیا ہے۔

ناصر کنعانی نے  منشیات کے خلاف مہم کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے ایکس پیج پر اس اہم پوسٹ میں لکھا ہے کہ اگرچہ منشیات کے خلاف جاری مہم میں ہمیں  بین الاقوامی اداروں کا کمترین تعاون حاصل ہے اور خودسرانہ  نیز ظالمانہ پابندیاں اس مہم میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں لیکن  دنیا کے سبھی انسانوں کے اچھے مستقبل کے لئے ہم اپنی اس مہم کو ہر حال میں جاری رکھیں گے۔        

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .