23 جون، 2024، 9:14 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85518175
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کے لئے مسافر جہازرانی پاکستان کے ایجنڈے میں شامل ہے

 اسلام آباد – ارنا- پاکستان کی سرکاری نیوز ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد نے  پاکستانی زائرین کے سفر ایران میں سہولت کی غرض سے ایران کے لئے مسافر بحری  سروس شروع کرنے کو اپنے ایجنڈے میں شامل کرلیا ہے۔  

ارنا نے اتوار کو پاکستان کی سرکاری نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ پاکستان کے جہازرانی کے وزیر قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ ایران کے لئے مسافر بحری جہازکی سروس شروع کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

 انھوں نے کہا کہ پاکستان عمان اور ایران کے لئے مسافر بحری جہازکی سروس شروع کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے لئے مسافر بحری سروس شروع ہونے سے پاکستانی زائرین کے لئے ایران جانا آسان ہوجائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی حکومت نے  2014 میں پاکستانی بندرگاہوں سے ایران کی چابہار اور بندرعباس کی بندرگاہوں کے لئے مسافربحری سروس شروع کرنے کی بات کی تھی۔  

 حکومت پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان مسافر بحری سروس شروع ہونے سے پاکستانی زائرین کے لئے سفر ایران آسان اور سیکورٹی کے نقطہ نگاہ سے پر امن ہوجائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ زیادہ تر پاکستانی زائرین زمینی راستے سے  تفتان میرجاوہ سرحد سے ایران آتے ہیں۔ اکثر زائرین پاکستان کے مختلف شہروں سے کوئٹہ پہنچتے ہیں اور کوئٹہ سے بسوں کے ذریعے تفتان جاتے ہیں ۔ یہ راستہ سیکورٹی کے نقطہ نگاہ سے مخدوش ہے کیونکہ تکفیری دہشت گرد گروہ بعض اوقات زائرین کی بس پر حملہ کردیتے ہیں۔  

ہر سال اوسطا 1 لاکھ 20 ہزار پاکستانی زائرین میرجاوہ اور ریمدان سرحد سے زیارت کے لئے ایران آتے ہیں۔ محرم اورصفر کے مہینوں میں بڑی تعداد میں پاکستانی زائرین ایران آتے ہیں اور ایران کے راستے اربعین حسینی میں شرکت کے لئے عراق جاتے ہیں۔ 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .