ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے اکنامک ڈپلومیسی سیل کے ڈپٹی ڈائریکٹر مہدی صفری کی صدارت میں منعقد ہونے والی ایشیا کوآپریشن ڈائیلاگ کی اس نشست میں اے سی ڈی کے رکن 32 ملکوں کے اعلی عہدیداروں نے شرکت کی۔
ایشیا کوآپریشن ڈائیلاگ فورم کے تہران اجلاس میں شریک 32 رکن ملکوں کے اعلی عہدیداروں نے رکن ملکوں کے حالات، خطے کے تغیرات اور تنظیم کے رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کا اختتامی بیان پر تبادلہ خیال کیا۔
قابل ذکر ہے کہ ایشیا کوآپریشن ڈائیلاگ فورم کی تنظیم ACD کے رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ کا اجلاس پیر 24 جون کو ایران کے نگراں وزیر خارجہ علی باقری کنی کی صدارت میں منعقد ہوگا۔
قابل ذکر ہے کہا ایشیا کوآپریشن ڈائیلاگ فورم 2002 میں تشکیل پایا، اسلامی جمہوریہ ایران نے 2004 میں اس کی رکنیت اختیار کی اور اس وقت تنظیم کا صدر ہے۔
اس تنظیم کے رکن 35 ممالک دنیا کی 30 فیصد ناخالص پیدوار کے مالک ہیں۔
آپ کا تبصرہ