ایران میں ہوم اپلائنسس کی پیداوار میں 18 فیصد کا اضافہ / 400 ملین ڈالر کی برآمدات

تہران(ارنا) گزشتہ سال کے دوران ایران میں ہوم اپلائنسس کی پیداوار میں 18 فی صد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے اور 400 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں۔

یہ بات ایران ہوم اپلائنس مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل امید فاضلی نیا نے ارنا کے اقتصادی امور کے نامہ نگار کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔

فاضلی نیا کے مطابق گزشتہ سال کے دوران (اپریل 2023 سے مارچ 2024) ملک میں مختلف اقسام کے 1 کروڑ 95 لاکھ ہوم اپلائنسس تیار کیے گئے جو اسے پہلے سال کے مقابلے میں 18.2 فی صد زیادہ ہے۔   

ایران میں ہوم اپلائنسس کی پیداوار میں 18 فیصد کا اضافہ / 400 ملین ڈالر کی برآمدات

فاضلی نیا نے ہوم اپلائنسس کی برآمدات کے اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے ارنا کو بتایا کہ گزشتہ سال کے دوران 400 ملین ڈالر کے ہوم اپلائنسس دنیا کے مختلف ملکوں کو برآمد کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے نشاندہی ہوتی ہے کہ ایران کے تیار کردہ ہوم اپلائنسس اور ان کے اسپیئر پارٹس اپنے معیار اور کوالٹی کے لحاظ سے عالمی منڈیوں میں رقابت کے قابل ہیں۔

ایران میں ہوم اپلائنسس کی پیداوار میں 18 فیصد کا اضافہ / 400 ملین ڈالر کی برآمدات

ایران ہوم اپلائنس مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ اس سال کے لیے حکومت نے 2 کروڑ 25 لاکھ ہوم اپلائنسس کی تیاری کا ہدف مقرر کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اگر ہم یہ ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں تو ملک میں ہوم اپلائنسس کی پیداوار میں 15 فی صد کا اضافہ ہوگا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .